نئی دہلی (جنگ نیوز ) بھارتی ریاست کرناٹک میں گٹر میں تیرتے ڈبوں سے 7نومولود ’بچیوں‘ کی لاشیں بر آمد ہوئیں۔رپورٹس کے مطابق موڈلگی بس اسٹینڈ کے قریب شہریوں نے گٹر میں تیرتے مشکوک ڈبوں کی اطلاع پولیس کو دی، اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر جب ڈبوں کو کھول کر دیکھا تو اُن میں 7 نومولود بچے مردہ حالت میں تھے۔پولیس کےمطابق واقعے کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کرتے ہوئے نومولود لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹ کی مدد سے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔