• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(جنگ نیوز) نیو لالہ زار شائگان کالونی میں پانچ سال سے پانی کا مسئلہ ہےمگر حکام اس کے حل سے قاصر ہیں۔ مکینوں کو روز مرہ ضرورت کیلئے پانی کی دستیابی یقینی بنانے کی خاطر ٹینکر پر انحصار کرنا پڑتا ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹینکر مافیا 2500روپے تک فی ٹینکر بیچ رہا ہے۔ شہریوں کے مطابق وہ کنٹونمنٹ بورڈ کو 15 سال سے پراپرٹی ٹیکس کی متواتر ادائیگی کر رہے ہیں مگر انہیں ضرورت کے مطابق پانی نہیں فراہم کیا جا رہا۔ مکینوں نے ملک ابرار، سرفراز افضل، ملک نعیم اظہر سے اپیل کی ہےکہ وہ پانی کی دستیابی یقینی بنائیں۔
اسلام آباد سے مزید