• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی حملوں کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، مفرور ملزم گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے ممبئی حملوں میں ملوث مفرور ملزم ساجد میر کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ساجد میر 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد سے لاپتہ تھا۔

ذرائع کے مطابق امریکا کے فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن ( ایف بی آئی) نے ساجد میر کو مطلوب ترین افراد کی فہرست میں شامل کر رکھا تھا، جس کے سر پر ایف بی آئی نے 5 ملین ڈالر کا انعام مقرر کر رکھا تھا۔

ملزم ساجد میر کو ممبئی حملوں کا مرکزی منصوبہ ساز کہا جاتا رہا ہے، اس کے بارے میں ایک عرصے تک وفات پا جانے کی افواہیں بھی پھیلائی گئیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے ملزم ساجد میر کی باضابطہ گرفتاری کی تصدیق کرنے سے گریز کیا ہے۔

خیال رہے کہ 2008 میں بھارت کے شہر ممبئی میں بم دھماکے ہوئے تھے، جس میں تقریباً 200 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید