• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈچ ہاکی کوچ رولنٹ آلٹمنز پنجابی رنگ میں رنگ گئے، ہاکی ٹریننگ سے قبل ان کو پگ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ایف آئی ایچ سرٹیفائیڈ امپائر بینش حیات نے رولنٹ آلٹمنز کو پگ دی۔

تقریب میں کوچ رانا ظہیر اور اکیڈمی کے کھلاڑی بھی شریک ہوئے۔

رولنٹ آلٹمنز پگ پہن کر خوب محظوظ ہوئے اور پگ کے ساتھ مختلف ایکشن میں تصاویر بنوائیں۔

خیال رہے کہ رولنٹ آلٹمنزاسپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے رانا ظہیر اکیڈمی میں ٹریننگ دے رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید