سری لنکا کے 35 رکنی وفد نے مردان کے آثار قدیمہ کا دورہ کیا۔ وفد میں دو وزراء اور سترہ راہب بھی شامل تھے۔ وفد نے ہنڈ میوزیم صوابی کا بھی دورہ کیا۔
سری لنکا کے دو وزراء اور ان کے خاندان سمیت سترہ راہبوں نے مردان کے قریب تخت بھائی کے آثار قدیمہ کا دورہ کیا۔ وفد نے آثار قدیمہ کے مختلف حصے دیکھے اور انہوں نے عبادت بھی کی۔
سری لنکا کے وفد نے ہنڈ میوزیم صوابی کا بھی دورہ کیا۔ وفد کے ارکان نے پاکستان آمد، اپنے مذہبی مقامات کی زیارت اور پرتکلف مہمان نوازی پر خوشی کا اظہار کیا۔ محکمہ آثار قدیمہ کے حکام بھی وفد کے ساتھ تھے۔