• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلے چند ہفتوں میں امریکی و چینی صدور کے درمیان بات چیت متوقع ہے، جیک سلیوان

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ امریکی و چینی صدور کے درمیان اگلے کچھ ہفتوں میں بات چیت متوقع ہے۔ 

جیک سلیوان نے مزید کہا کہ جی سیون گروپ چین کے غیرمنڈی اقتصادی طریقوں اور انسانی حقوق کے اقدامات پر بات کرے گا۔ مغربی ممالک چین کےساتھ تصادم اور دنیا کو حریف بلاکوں میں تقسیم کرنے کے خواہاں نہیں ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں چین اور دیگر ممالک منصفانہ "روڈ آف دی رولز" پر عمل پیرا ہوں۔ 

جیک سلیوان نے کہا کہ امریکا اور ترکی کے صدور کے درمیان نیٹو سربراہی اجلاس میں ملاقات ہوسکتی ہے۔ جس میں سوئیڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت سے متعلق ترکی کے خدشات پر بات چیت کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید