• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ کی فلم پٹھان کا پوسٹر ہولی وڈ فلم بیسٹ کا چربہ نکلا

ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ کی آئندہ برس ریلیز ہونے والی فلم پٹھان کا پوسٹر ہولی وڈ اداکار ادریس البا کی فلم بیسٹ کا چربہ نکلا تاہم شاہ رخ خان کے پرستاروں کا کہنا ہے کہ کنگ خان ادریس البا سے زیادہ بہتر انداز میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس پوسٹر میں وہ ایک شارٹ گن لیے نظر آرہے ہیں اور ان کی پشت کی جانب کیمرہ ہے جبکہ ان کا چہرہ جزوی طور پر نظر آرہا ہے۔ ان کے پرستار ان کی نئی فلم کا پوسٹر دیکھ بہت خوش ہیں جبکہ بعض پرستاروں نے اس پوسٹر کو انگلش اور ہولی وڈ فلموں کے اداکار ادریس البا کی فلم بیسٹ کے پوسٹر سے مشابہہ قرار دیا ہے۔ شاہ رخ اور دیپکا پڈوکون کی یہ فلم آئندہ برس جنوری میں ریلیز ہوگی، جبکہ ادریس البا کی فلم اسی برس اگست کی 19 تاریخ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ علاوہ ازیں شاہ رخ کو25 جون کو بولی وڈ میں 30 سال مکمل ہوئے اور اس دن انہوں نے پہلا انسٹاگرام لائیو سیشن کیا۔سیشن کے دوران ان سے ایک مداح نے سوال پوچھا کہ اب وہ راہول اور راج جیسے کردار ادا کیوں نہیں کرتے اور کیا وہ ان کرداروں کو یاد کرتے ہیں؟جواب میں اداکار نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اب میں رومانوی فلموں اور کرداروں کے لیے بوڑھا ہوچکا ہوں، مجھے کافی عجیب لگتا ہے جب میں اپنے سے کئی زیادہ چھوٹی عمر کی لڑکیوں کے ساتھ فلم میں رومانس کرتا ہوں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے ʼکچھ کچھ ہوتا ہےʼ، ʼکبھی خوشی کبھی غمʼ اور ʼچنئی ایکسپریسʼ جیسی کئی فلموں میں رومانوی ہیرو راہول کا کردار ادا کیا جب کہ ʼدل والے دلہنیا لے جائیں گےʼ اور ʼچلتے چلتےʼ میں انہوں نے ʼراجʼ کا کردار ادا کیا جو شاہ رخ کی پہچان بن گئے۔

دل لگی سے مزید