• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آ گئی ہے۔

محکمۂ صحت بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے 4 اضلاع میں 183 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتیجے میں 6 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 3 اعشاریہ 2 فیصد اور کوئٹہ میں 6 اعشاریہ 1 فیصد ہو گئی۔

محکمۂ صحت کے مطابق ضلع کوئٹہ میں کورونا وائرس کے 98 ٹیسٹ کیے گئے، کورونا وائرس کے تمام 6 کیسز کوئٹہ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبے کے کسی بھی اسپتال میں کورونا وائرس کا کوئی مریض داخل نہیں ہے جبکہ کورونا کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 531 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسزکی شرح 2 اعشاریہ 42 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 کورونا مریض فوت ہو گئے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 333 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مزید 105 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 392 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 34 ہزار 603 ہو چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید