• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹس کونسل میں لالی وڈ فلم ’’لفنگے‘‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب کا انعقاد

کراچی (این این آئی)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ڈرائونی اور مزاح سے بھرپور فلم ʼʼلفنگےʼʼ کا ٹریلر جاری کیا گیا، تقریب میں شوبز شخصیات نے بھرپور شرکت کی، فلم عیدالاضحی پر سینمائوں کی زینت بنے گی، فلم میں سمیع خان، نازش جہانگیر، سلیم معراج، سلمان ثاقب (مانی)، مبین گبول، بہروز سبزواری، گل رانا، اسماعیل تارا، طارق حبیب رند، وقار علی گودرا اور چائلڈ اسٹار حورین کے علاوہ معروف اداکار مرحوم سہیل اصغر اور مرحوم رشید ناز جو فلم کی تیاری کے دوران انتقال کر گئے تھے بھی اس فلم میں اپنے آخری کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کی کہانی کراچی میں قائم ان چار خوش نصیب لفنگے نوجوانوں کی زندگیوں کے گرد گھومتی ہے جو پراسرار گھر میں ایک رات گزارنے کی ہمت کرتے ہیں، فلم میں اسپیشل ایفیکٹس دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز ہوں گے، لفنگے کے مصنف اور ہدایت کار عبد الخالق خان نے کہاکہ ہماری فلم تہواروں کے موسم میں اپنی بنیاد کھڑی کرنے کے لیے کافی اچھی ہے۔ پروڈیوسر طارق حبیب رند نے کہاکہ ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ فلم کامیاب ہو گی،یہ ایک مکمل مصالحہ فلم ہے، مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے جنہوں نے بہت محنت اور لگن سے کام کیا ہے امید ہے فلم سب کو پسند آئے گی۔فلم کے ڈائریکٹر عبدالخالق خان اور پروڈیوسر طارق حبیب رند ہیں جبکہ بطور رائٹر جہانگیر حسین، جے کے ریڈی، فوٹو گرافی اسراد خان ، میوزک عدنان دھول، سہیل حیدر، بول ہرش تیاگی، سہیل حیدر، بسمہ عبداللہ، کوریو گرافی خرم تال، اسٹائل ماجد حسین سمیت ای بی اور عمران خان نے اپنے شعبوں میں بہت مہارت سے کام کیا۔

دل لگی سے مزید