• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اداروں پر تنقید کر کے کامیابی حاصل نہیں کرسکتے، بلاول بھٹو

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان اداروں پر تنقید کر کے کامیابی حاصل نہیں کرسکتے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کو خوف ہے کہ اگر ادارے مداخلت نہیں کریں گے تو پیپلز پارٹی جیتے گی۔

انہوں نے مزیدکہا کہ دھاندلی ہمیشہ پیپلز پارٹی کے خلاف ہوتی رہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں اور یہ تحریک چلا رہے ہیں کہ ادارے نیوٹرل نہیں ٹائیگر فورس بن کر ان کے لیے کردار ادا کریں۔

قومی خبریں سے مزید