آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزرنے کے نام پر شپنگ کمپنیوں کو فراڈ پیغامات موصول ہونے لگے۔
یونانی میری ٹائم سیکیورٹی کمپنی کا کہنا ہے کہ کچھ شپنگ کمپنیوں کو فراڈ کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
کمپنی کے مطابق آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزرنے کے لیے کرپٹو کرنسی میں ادائیگی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
یونانی میری ٹائم سیکیورٹی کمپنی نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد دعویٰ کرتے ہیں کہ ادائیگی کے بعد جہاز کو بغیر رکاوٹ گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔
کمپنی نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ پیغامات فراڈ ہیں، ان کا ایرانی حکام سے کوئی تعلق نہیں۔