• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا آج کل لوگوں کو حلال اور حرام میں فرق معلوم ہے؟ بہروز سبزواری نے متنازع پوڈکاسٹرز کی آمدن پر سوال اٹھا دیا

بہروز سبزواری — فائل فوٹو
بہروز سبزواری — فائل فوٹو

پاکستان کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے متنازع پوڈکاسٹرز کی آمدن پر سوال اُٹھا دیے۔

بطور چائلڈ آرٹسٹ پی ٹی وی سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے 57 سالہ باصلاحیت فنکار بہروز سبزواری حالیہ دنوں میں مختلف پوڈکاسٹس میں متنازع بیانات کے باعث تنقید کی زد میں رہے، اب پھر خبروں کی زینت بن گئے۔

بہروز سبزواری نے مختلف پوڈکاسٹرز کے ساتھ گفتگو کی، جن میں ان کے بعض بیانات، خصوصاً شراب نوشی سے متعلق، سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے، بعد ازاں انہیں انٹرویوز سے گریز کرنا پڑا اور مختلف وضاحتیں دینا پڑیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آج کل بڑی تعداد میں لوگ پوڈکاسٹس کر رہے ہیں اور وہ ایسی باتیں نکالنے کی کوشش کرتے ہیں جو دوسروں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ دعا کرتا ہوں کہ میری زبان سے کوئی ایسی بات نہ نکلے جو کسی کے لیے تکلیف کا باعث بنے۔

اداکار نے کہا کہ جو متنازع باتیں وائرل ہوئیں وہ آف دی ریکارڈ تھیں۔

بہروز سبزواری نے ایسے پوڈکاسٹرز کی آمدن پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس طریقے سے کمائی گئی رقم حرام ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا آج کل لوگوں کو حلال اور حرام میں فرق بھی معلوم ہے؟

گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص 5 کروڑ روپے کی گاڑی خرید بھی لے، تو ضروری نہیں کہ وہ حلال کمائی سے حاصل کی گئی ہو۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید