• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی کے وومن ونگ کی ممبر بن گئیں

کراچی(پی پی آئی)پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کے بعد اب عوام کے ساتھ ساتھ اداکار بھی کھل کر پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وومن ونگ پی ٹی آئی کی جانب سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے جس میں مشہور اداکارہ لیلیٰ زبیری پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے نوجوان طبقے سمیت پاکستانیوں سے مخاطب ہیں۔ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ کہ عمران خان 2 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ کر رہے ہیں، وہاں آپ لوگوں نے ضرور آنا ہے، خاص کر ہماری نوجوان نسل اور میری فیملیز اس جلسے میں شرکت کر کے اسے کامیاب بنائیں، کیونکہ ہم پاکستان کے لیے نکل رہے ہیں۔لیلیٰ زبیری کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں جاری مسائل کے خلاف نکل رہے ہیں، مہنگائی کو دیکھیں آسمان پر پہنچ گئی ہے، دنیا سے ہمارے تعلقات کٹتے جا رہے ہیں، ہماری معیشت گر رہی ہے۔واضح رہے لیلیٰ زبیری نے 2014 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم اب وہ وومن ونگ کی ممبر بھی بن گئی ہیں۔


دل لگی سے مزید