• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری کے بجائے اپنا انڈا پراٹھا ہی اسٹیٹس لگادو، متھیرا کا منال پر طنز

کراچی (این این آئی)معروف میزبان متھیرا نے منال خان کے اسٹیٹس چوری کے معاملے پر اظہارِ خیال کیا ہے۔کچھ روز قبل اداکارہ منال خان کی جانب سے امریکی سوشل میڈیا اسٹاراور ماڈل کائیلی جینر کے ناشتے کی تصویر کا اسکرین شاٹ لے کر اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر لگایا گیا جس کے بعد منال ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں اور صارفین نے ان پر خوب میمز بنائیں۔اب متھیرا کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ جویریہ سعود موجود ہیں۔متھیرا نے جویریہ سے سوال کیا کہ ʼہم کسی اور کی چیز کو کاٹ پیٹ کر اپنا بنانے کی کوشش کرتے ہیں، ایسا کیوں ہے، کیا ہم احساس کمتری کا شکار ہیں؟ یا لوگوں کو اپنی کلاس کی فکر ہے؟۔متھیرا نے منال پر طنز کرتے ہوئے کہا کہʼاپنا جو بھی ناشتہ ہے چاہے وہ انڈا پراٹھا، ڈبل روٹی جو بھی ہے، وہ اسٹیٹس پر لگادو ، منال اگلی بار جب بھی کسی کا اسٹیٹس چوری کرنا ہو تو اس کا کرنا جس کے فالوورز کی تعداد کم ہو، کائیلی جینر کو پوری دنیا فالو کرتی ہے اور لگایا بھی کچھ دن بعد کرو تاکہ بچ جائو۔جویریہ سعود نے کہا کہ آج کل لوگ بہت زیادہ اپنی کلاس کی فکر کرنے لگے ہیں، لوگ فالوورز بڑھانے اور لائیکس بڑھانے کے لیے کچھ بھی کرتے ہیں، آج کل بس سب کو وائرل ہونا ہے۔


دل لگی سے مزید