• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 390 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق شہرِ قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 43 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ مثبت کورونا کیسز کی شرح 19 اعشاریہ 09 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 649 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتیجے میں صرف ایک کیس مثبت آیا ہے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 15 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران صوبۂ سندھ میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 29 ریکارڈ ہوئی ہے جہاں 6 ہزار 73 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 443 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 2 اموات ہوئی ہیں۔

صوبۂ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 80 ہزار 574 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 113 ہو گئیں۔

پنجاب میں 106 کورونا کیسز رپورٹ

محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 106 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس دوران یہاں کورونا سے کسی کا انتقال رپورٹ نہیں ہوا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے 6 ہزار 851 تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتیجے میں لاہور میں 71، راولپنڈی میں 20، فیصل آباد میں 9، شیخو پورہ میں 2، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ملتان اور بہاولپور میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے مثبت کیسزکی شرح 1 اعشاریہ 5 فیصد، لاہور میں 3 اعشاریہ 49 فیصد، فیصل آباد میں 1 اعشاریہ 99 فیصد، راولپنڈی میں 1 اعشاریہ 51 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے اب تک کُل 5 لاکھ 8 ہزار 364 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 571 ہو چکی ہیں۔

دیگر شہروں میں کورونا شرح

محکمۂ صحت کے حکام کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 62 فیصد، میرپور میں 3 اعشاریہ 33 فیصد ہو گئی۔

مردان میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 95 فیصد، پشاور میں 2 اعشاریہ 80 فیصد، اسلام آباد میں2 اعشاریہ 37 فیصد، ایبٹ آباد میں 2 اعشاریہ 02 فیصداور کوئٹہ میں 1 اعشاریہ 13 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید