• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’ایک ولن ریٹرنز‘ کا ولن کون؟، ٹریلر جاری

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں، بھارتی فلم ’ایک ولن‘ سیریز کی دوسری فلم ’ایک ولن ریٹرنز‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ 

اس فلم میں جان ابراہم کے ساتھ دیشا پٹانی جبکہ ارجن کپور کے ساتھ تارا سُتاریا مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی۔ 

فلم کے اس ٹریلر میں سیریز کی پہلی فلم کے ولن کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ’ایک ولن‘ کی واپسی ہوئی ہے۔

اس میں دو سپر اسٹار ہیروز ایک دوسرے کو حریف کے لیے ولن قرار دے رہے ہیں۔ 

ٹریلر کے اختتامی لمحات تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ولن کون ہے؟ تاہم اس کا پتہ فلم دیکھنے کے بعد ہی لگایا جاسکتا ہے جو 29 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔ 



انٹرٹینمنٹ سے مزید