کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین میں خاتون نے سیکیورٹی گارڈز پر زیادتی کا الزام عائد کیا ہے، متاثرہ خاتون کا میڈیکل مکمل کرلیا گیا ہے۔
ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا گیا، جبکہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں خاتون پر تشدد یا زیادتی کےشواہد نہیں ملے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کا ڈی این اے کروانے کے لیے نمونےحاصل کرلیے ہیں، جو لاہور بھیجے جائیں گے۔
ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ٹرین میں بغیر ٹکٹ کے سفر کر رہی تھی۔
سیکیورٹی گارڈز کا کہنا ہے کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے پر خاتون کو پکڑا، جس پر اس نے زیادتی کا الزام لگایا۔