• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرین میں خاتون سے زیادتی، 4 سیکیورٹی گارڈز زیر حراست


ملتان سے کراچی جانے والی 26 ڈاؤن زکریا ایکسپریس میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے پر 4 سیکیورٹی گارڈز کو حراست لے لیا گیا۔

ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرین کی سیکیورٹی پر تعینات 4 سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا گیا ہے، چاروں سیکیورٹی گارڈز نجی کمپنی کے ملازم تھے۔

دوسری جانب وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے آئی جی ریلوے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اورنگی ٹاؤن کراچی کی رہائشی خاتون کو دوران سفر ٹکٹ چیکر، انچارج اور ایک شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

خاتون اپنے سسرال مظفر گڑھ سے کراچی جا رہی تھی ،واقعے میں ملوث ٹرین کے عملے کے خلاف خاتون کی درخواست پر تھانہ ریلوے پولیس کراچی سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید