• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: مزید 694 کورونا مریض، شرح 4 فیصد کے قریب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسزکی شرح 3 اعشاریہ 93 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کسی کا انتقال نہیں ہوا۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 694 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مزید 121 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 93 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔


پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 395 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 36 ہزار 479 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 6 ہزار 322 زیرِ علاج مریضوں میں سے 101 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 14 لاکھ 99 ہزار 762 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 17 ہزار 640 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 90 لاکھ 10 ہزار 676 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 لاکھ 75 ہزار 945 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 27 کروڑ 1 لاکھ 68 ہزار 135کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 12 کروڑ 67 لاکھ 18 ہزار 132 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 2 کروڑ 40 لاکھ 48 ہزار 52 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 81 ہزار 46 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 113 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 8 ہزار 485 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 571 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 45 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 324 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 36 ہزار 195 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 26 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 394 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 792 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 553 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 761 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید