• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور کے اربن ایریا میں واقع جائیدادوں کا مجوزہ ترمیم شدہ شیڈول جا ری کر دیا گیا

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر مسز عمرانہ اجمل کے دفتر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ضلع بہاولپور کے اربن ایریا میں واقع جائیدادوں کا مجوزہ ترمیم شدہ شیڈول  2016-17ء جا ری کر دیا گیا ہے جسے جملہ سب رجسٹرار صاحبان کے دفا تر سے ملا حظہ کیا جا سکتا ہے۔ اس شیڈول کا اطلاق یکم جولائی 2016سے ہو گا۔ ڈسٹرکٹ رجسٹرار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر کسی کو مجوزہ ترمیم شدہ شیڈول 2016-17ء سے متعلق کوئی اعتراض ہو تو تشہیر کے پندرہ یوم کے اندر اندر تحریری طور پر ڈسٹرکٹ رجسٹرار کے رو برو پیش کیا جا سکتا ہے۔ پندرہ یو م کے اندر اعترا ض داخل نہ ہو نے کی صورت میں ترمیم شدہ مجوزہ شیڈول ہی حتمی اور منظور شدہ تصور کیا جا ئے گا۔
تازہ ترین