• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان میں ماڈل بازار کا افتتاح کر دیا گیا

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ جنگ)چیئرمین پنجاب ماڈل بازار و ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ ماڈل بازار شہریوں او رکاروباری حضرات کیلئے کسی تحفہ سے کم نہیں  ہے ۔ ماڈل بازار میں سٹال ضرورت مندوں کو دیئے جائیں ایسے لوگوں کو ہرگز نہ دیئے جائیں جو سٹال لے کر آگے کرایہ پر دے دیتے ہیں . ماڈل بازار کی سکیورٹی کے حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔تعمیر کی گئی چار دیواری پر خاردار تاریں لگائی جائیں اور آنے والے افراد کو واک تھرو گیٹ سے گزارا جائے. انہوں نے یہ بات  ڈیرہ غازیخان شہر کے مرکز میں تعمیر ہونے والے پنجاب کے سب سے بڑے ماڈل بازار کا افتتا ح کرتے ہوئے کہی .تقریب میں کمشنر محمد یثرب ، ڈی سی او ندیم الرحمن ، ایم پی ایز سید عبدالعلیم شاہ، بیگم نجمہ ارشد ، اے ڈی سی عبدالشکو ر، اسسٹنٹ کمشنر اصغر مجید بلوچ ‘ میر مرزا تالپو رکے علاوہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے مختلف یونین کونسل کے چیئرمین موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان کے چڑیا گھر میں جانوروں کی کمی کو جلد پورا کر دیا جائے گا .. سید عبدالعلیم شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل بازار وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کا آئینہ دار ہے ۔ بعدازاں چیئرمین ماڈل بازار ملک محمد افضل کھوکھرنے کمشنر محمد یثرب ، ڈی سی او ندیم الرحمن ، ایم پی ایز سید عبدالعلیم شاہ اور نجمہ ارشد کے ہمراہ ماڈل بازار کاباقاعدہ افتتاح کیا او رسٹالوں کا معائنہ کیا۔
تازہ ترین