• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: کار پر فائرنگ، ڈاکٹر بیٹے سمیت قتل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

فیصل آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے کار میں سوار ڈاکٹر اور ان کے بیٹے کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سمندری کے نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر عتیق اپنے بیٹے ابراہیم کے ہمراہ کار پر جا رہے تھے کہ چک 228 گ ب کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے دونوں باپ بیٹے کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تاحال باپ بیٹے کے قتل کی وجہ اور واردات میں ملوث ملزمان سے متعلق پولیس کو کوئی شواہد نہیں مل سکے۔

آر پی او بابر سرفراز الپا نے دہرے قتل کا نوٹس لے کر سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید