• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سدھو موسے والا کے قتل کے بعد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

بھارت کے معروف پنجابی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کے قتل کے بعد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سدھو موسے والا کے قاتلوں کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ ایک گاڑی میں سفر کرتے اور جشن مناتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں سدھو موسے والا کے قاتلوں کے ہاتھوں میں اسلحہ بھی دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ پس منظر میں گانے کی آواز بھی آرہی ہے۔

واضح رہے کہ گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا، قاتلوں کو دہلی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ نے سدھو موسے والا کے قاتلوں کو گزشتہ روز گرفتار کیا، جن کے قبضے سے 2 پستول اور 19 کارتوس برآمد کیے گئے ہیں، جبکہ ملزمان کے قبضے سے پنجاب پولیس کی تین وردیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

اس سے قبل گینگسٹر لارنس بشنوئی نے سدھو موسے والا کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے دہلی پولیس سے کہا تھا کہ ’ہاں! میرے گینگ کے رکن نے سدھو موسے والا کو مارا۔‘

گینگسٹر لارنس بشنوئی کا کہنا تھا کہ وکی مڈوکھیرا اُن کا بڑا بھائی تھا اور اُن کے گینگ نے وکی کی موت کا بدلہ لیا۔

سدھو موسے والا کے قتل کے ایک دن بعد لارنس بشنوئی نے اپنے وکیل کے ذریعے سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید