• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان ،تھانہ سٹی پر خودکش دھماکے کرنے والے بمبار کی شناخت ہوگئی

مردان ( نمائندہ جنگ) تھانہ سٹی پر خودکش دھماکے کرنے والے بمبار کی شناخت ہوگئی تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا پولیس کو دہشت گردی کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا، خودکش کی تصویر اور دیگر تفصیلات جاری کردی گئیں، کئی سہولت کاروں کو گرفتارکرلیاگیا جبکہ خودکش دھماکے پانچ زخمیوں کو ہسپتالوں سے فارغ کردیاگیا تینوں پولیس اہلکار بدستور زیر علاج ہیں پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ شب تھانہ سٹی پر ناکام خودکش حملہ آور کی پہچان عبداللہ غازی کے نام سے ہوئی ہے شناخت ہونے والے خودکش حملہ آورکالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر تھا عمر اکیس برس تھی ہلکی داڑھی رکھی تھی اور مردان کے نواحی علاقہ محب بانڈہ کا رہائشی تھا کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر پولیس دہشت گردی کے اہم مقدمات میں مطلوب تھاپولیس نے خودکش بمبار کے کئی سہولت کاروں کو گرفتارکرلیاہے دریں اثناء ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مردان اورایم ایم سی میں سے پانچ زخمیوں کو فارغ کردیاگیا تاہم خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والے تین اہلکار بدستور زیر علاج ہیں ۔
تازہ ترین