لاہور (وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض خان کے خلاف بغاوت کے مقدمات کے خلاف درخواست نمٹا دی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ناصر چوہان نے درخواست گزار کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ پیش کر دیا، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار کے خلاف مختلف تھانوں میں 17 مقدمات درج ہیں، درخواست گزار مقدمات میں شامل تفتیش نہیں ہوا، پولیس کو درخواست گزار کی گرفتاری مطلوب ہے، وکیل درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے مقدمات کا ریکارڈ جمع کرانے کےلئے عدالت سے مہلت طلب کر رکھی ہے، تمام ایف آئی آرز کا متن ایک ہی ہے ،کریمنل پروسیڈنگز میں حکم امتناعی جاری نہیں ہو سکتا، پولیس کی بدنیتی ہے ایک ہی دن میں اٹھارہ اسلحہ لائسنس معطل کر دئیے گئے ، سب کو پتا ہے عمران ریاض شکار بھی کرتے ہیں۔