• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ترامیم کیخلاف درخواست، سیکریٹری قانون و کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف درخواست میں سیکریٹری قانون اور سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے نیب ترامیم کے خلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق نے کی۔

ہائی کورٹ بار کی جانب سے وکیل حامد خان نے دلائل دیے۔

ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت کے لیے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا، سماعت کے بعد جسٹس عامر فاروق نے احکامات جاری کیے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید