• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی مارکیٹ میں خام تیل، سونا اور گیس تینوں ہی سستے ہونے لگے

پاکستانیوں کے لیے خوشی کی خبر آگئی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل، سونا اور گیس تینوں ہی سستے ہونے لگے۔

عالمی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل فی بیرل 100 ڈالر سے بھی نیچے آگیا، پاکستانیوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیے جانے کا امکان پیدا ہوگیا۔

ڈبلیو ٹی آئی خام تیل عالمی مارکیٹ میں 98 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 10 ڈالر فی بیرل کی کمی رونما ہوئی ہے جو اب 102 ڈالر فی بیرل پر بکنے لگا۔

عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں 5 فیصد کمی سامنے آئی ہے تو سونے کی قدر میں 1 اعشاریہ 6 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اس سے قبل سٹی گروپ پیشگوئی کرچکا ہے کہ اس سال کے اختتام پر خام تیل کی قیمتیں 65 ڈالر فی بیرل اور سال 2023ء کے اختتام پر 45 ڈالر فی بیرل تک گرسکتی ہیں۔

سٹی گروپ نے پیشگوئی کی کہ کساد بازاری سے خام تیل کی طلب کم ہوئی ہے، جس کے باعث قیمتیں مزید گرسکتی ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید