• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: بارشوں کے دوران حادثات، 13 افراد جاں بحق، 20 زخمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان میں مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔

بلوچستان میں مون سون کی طوفانی بارشوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔

24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں کے باعث درجنوں مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے، لوگوں کے پانی میں بہنے اور ڈوب جانے کے واقعات رونما ہوئے۔

صوبے میں حادثات میں مجموعی طور پر 13 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

بلوچستان میں مون سون بارشوں کے باعث بولان، لسبیلہ، قلعہ عبد اللّٰہ کی ندی نالوں میں طغیانی سے سیلابی کیفیت رہی۔

کئی شاہراہوں کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا، توبہ اچکزئی میں چرواہا 200 مال مویشی کے ساتھ بہہ گیا۔

قومی خبریں سے مزید