• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے ہراساں کیا جارہا ہے، دیوار سے لگایا گیا تو چپ نہیں رہوں گا، سب بتادوں گا، عمران خان

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ‘ایجنسیاں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےکہا ہےکہ ساری سازش اور اس کے ایک ایک کردار کا پتہ ہے‘ میں نے ایک ویڈیو بھی بنائی ہوئی ہے‘کچھ ہوا تو وہ سامنے آئے گی’قوم کا نقصان نہ ہواس لیے چپ ہوں ‘مجھے ہراساں کیاجارہاہے ‘اگر ہمیں دیوار سے لگایا گیاتو پھر چپ نہیں رہوں گا‘ مجبور ہوکر بولوں گا اور پھر سب کچھ قوم کے سامنے رکھوں گا‘موجودہ حکومت میں بیٹھے لوگوں کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے‘یہ غدار ہیں جن کا نظریہ فقط پیسہ ہے ۔

عمران خان نے بڑے راز فاش کردیے


اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جو جمہوری عمل تھا وہ اب رک گیا ہے‘ کوئی ایک بات ہوجائے تو نامعلوم نمبر سے کال آجاتی ہے‘عدلیہ سے پوچھتا ہوں کیا مارشل لا لگ گیا ہے ؟کیا ملک میں انسانی حقوق معطل ہوگئے ہیں؟ ہم پردہشت گردی کےکیس بنائے ہوئے ہیں تاکہ ہم ڈر کر بیٹھ جائیں ۔

اس وقت جس طرح کا خوف پھیلایا جارہا ہے میں نے پاکستان میں کبھی بھی اس طرح کی فاشزم نہیں دیکھی‘ویڈیو سے قوم کو پتاچلےگا کہ کن کن کرداروں نےکیا کیا اور اس ملک سے جو اتنی بڑی غداری کی گئی وہ کس کس نےکی۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آج اس حکومت نے مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں ، نوازشریف کی چوری پر فلمیں بنی ہوئی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید