• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد کو یاد کر کے بہت روتا ہوں: عرفان خان کے بیٹے کا پیغام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار عرفان خان کے بیٹے بابیل خان نے والد کی یاد میں سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کر دیا۔

عرفان خان نے اپنے مداحوں اور اہلِ خانہ کے لیے جو خلا چھوڑا ہے وہ کبھی پُر نہیں ہو سکتا، سپر اسٹار کے بڑے بیٹے بابیل خان جو جلد ہی اپنی اداکاری کا آغاز کرنے والے ہیں، اُنہوں نے اپنے والد کو یاد کرنے کے لیے انسٹا گرام کا رُخ کیا ہے۔

بابیل خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عرفان خان کے ہمراہ لی گئی اپنے بچپن کی چند تصاویر شیئر کی ہیں جن کے ساتھ ایک جذباتی نوٹ بھی لکھا ہے۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ ’سب کہتے ہیں کہ میرے والد دنیا کے بہترین اداکاروں میں سے ایک تھے لیکن سچ یہ ہے کہ وہ ایک بے حد بہترین والد اور دوست تھے‘۔

بابیل خان نے لکھا ہے کہ ’کبھی کبھی میں والد کی یاد میں تھک جاتا ہوں اور روتا ہوں، ہم رات کو بیٹھ کر گھنٹوں باتیں کرتے تھے‘۔

عرفان خان کے بیٹے نے مزید لکھا ہے کہ ’ہم جیتے ہیں، ہم مرتے ہیں اور ہر کوئی انجام کا انتظار کر رہا ہے‘۔

واضح رہے کہ عرفان خان کو مارچ 2018ء میں نیورو اینڈوکرائن کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ کینسر کے علاج کے لیے لندن منتقل ہوگئے تھے۔

عرفان خان کا انتقال اپریل 2020ء میں کولون انفیکشن سے جنگ کے بعد ہوا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید