• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم ڈٹ گئے، مستعفی ہونے سے انکار

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن ڈٹ گئے اور انہوں نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے کابینہ کے سینئر اراکین کے ساتھ ملاقات میں استعفے کے مشورہ کو رد کردیا اور ملک کو درپیش بڑے ایشوز کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

بورس جانسن نے کابینہ کے سینئر اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت استعفیٰ ملکی مفاد میں نہیں ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ سے مستعفی ہونے والے وزرا کی جگہ نئی تعیناتیوں پر غور بھی شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب ہوم سیکریٹری پریتی پٹیل نے بھی وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات کی اور انہیں مستعفی ہونے کا مشورہ دیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پریتی پٹیل نے پارٹی میں ایک بڑی اکثریت کے خیالات وزیراعظم تک پہنچائے۔

رپورٹس کے مطابق پریتی پٹیل کا شمار بورس جانسن کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

علاوہ ازیں بورس جانسن پر کابینہ اور حکومتی عہدیداروں کے عدم اعتماد کا سلسلہ جاری ہے، کابینہ میں نئے وزراء کی تعیناتیوں کے باوجود استعفوں کا سلسلہ بھی نہیں رک رہا۔

لندن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 38 وزرا، پرائیویٹ پارلیمانی سیکریٹریز اور دیگر عہدیدار حکومت سے علیحدہ ہوگئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید