کوئٹہ(پ ر)مرکزی انجمن تاجران ودکانداران کے صدرسید امرالدین آغا چیئرمین ٹکری حمید بنگلزئی سینئر نائب صدرحبیب اللہ اچکزئی حاجی امیرمحمد سید محمد کاکڑ تاج محمد بڑیچ محمد ولی ہوتک چمن کے نمائندے بانی حاجی محمد ہاشم اچکزئی صدرحاجی جمال شاہ چیئرمین حبیب اللہ اچکزئی و دیگراراکین کابینہ نے مشترکہ بیان میں تاجرشیرخان کے اغواء کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مغوی کوفوری طورپر بازیاب کرایا جائے انہوںنے کہاکہ اس وقت عوام عدم تحفظ سے دوچار ہوتے جارہے ہیں جبکہ تاجربرادری اپنے ا ٓپ کو غیرمحفوظ سمجھتی ہے انہوںنے کہاکہ قلعہ عبداللہ کی انتظامیہ چمن میں جرائم اور اغواء کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے۔