• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خان گڑھ میں مہر برادران میں جاری سیاسی محاذ آرائی کا خاتمہ ہوگیا

خانپورمہر (نامہ نگار ) خانگڑھ میں مہر برادران میں جاری سیاسی محاذ آرائی کا خاتمہ ہوگیا، پیپلز پارٹی کے ایم این اے سردار محمد بخش مہر اور ان کے کزن جی ڈے اے کے ایم پی اے سردار علی گوہر مہر کے مابین صلح ہوگئی، مہر سرداروں کے مابین سابق وزیر اعلیٰ سندھ علی محمد مہر کی وفات کے بعد مہر برادران میں اختلافات پیدا ہوئے تھے جس کے خاتمے کے لئے خان گڑھ کے گوہر پیلس کے سامنے گزشتہ تین روز سے مہر برادری کے لوگوں نے باہمی صلح پر احتجاج کرکے دباؤ دیا جارہا تھا، تفصیلات کے مطابق خانپور مہر کے علاقے خانگڑھ میں مہر برادران میں جاری سیاسی محاز آرائی کا خاتمہ ہوگیا ہے پیپلز پارٹی کے ایم این اے سردار محمد بخش مہر اور ان کے کزن جی ڈے اے کے ایم پی اے سردار علی گوہر مہر کے مابین صلح ہوگئی، خانگڑھ کے گوہر پیلس کے سامنے گزشتہ تین روز سے مہر برادری کے لوگوں نے باہمی صلح پر احتجاج کرکے دباؤ دیا جارہا تھا مہر برادری کے معززین کا کہنا تھا کہ سرداروں کے باہمی محاز آرائی سے پوری برادری بے چین اور مشکلات کا شکار تھی جس کے بعد مھر قبیلے کے لوگوں نے صلح کے لیے احتجاجی کیمپ قائم کر رکھی تھی جو تین روز بعد بل آخر کامیاب رہی اور پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش مہر کا کہنا ہے کہ ہم دونوں بھائیوں (کزن) نے غیر مشروت طورپر صلح کرلی ہے دوسری طرف جی ڈی اے کے ایم پی اے سردار علی گوھر مھر کا کہنا تھا کہ ہمارا خاندان ایک ہی ہے ذاتی رنجشیں ختم کردی ہیں مہر برادری اور معززین نے قابل تعریف کردار ادا دونوں سرداروں کا کہنا تھا کہ آئندہ سیاسی حکمت عملی مشترکہ طور ہر باہمی صلح مشورع اور علاقے اور لوگوں کے مفاد میں کی جائے گے۔

ملک بھر سے سے مزید