دنیا کی سب سے طویل العمر ہتھنی کا آج انتقال ہوگیا، اس کی عمر 65 سال تھی۔
ٹریسیا نامی ہتھنی آسٹریلیا کے شہر پرتھ کے چڑیا گھر میں تھی جہاں وہ پچھلی 6 دہائیوں سے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی تھی۔
اسے 1963 میں ویتنام سے پرتھ کے چڑیا گھر لایا گیا تھا جہاں ٹریسیا کی وجہ سے کئی ہزار انسانوں میں ہاتھیوں اور جنگلی حیات کے تحفظ کا جذبہ پیدا ہوا۔
چڑیا گھر آنے والا ہر شخص ٹریسیا سے ضرور ملتا تھا۔ ہتھنی کو اس کی محبت بھری طبیعت کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ٹریسیا کے اعزاز میں پرتھ کے چڑیا گھر نے ایک خصوصی فنڈ قائم کر دیا ہے۔