کراچی میں لٹھ ڈیم سے سیلابی ریلا سپر ہائی وے پر آگیا، پانی سعدی ٹاؤن کے قریب رہائشی سوسائٹی میں داخل ہوگیا۔
سیلابی ریلے کی وجہ سے سپر ہائی وے پر ٹریفک رات بھر متاثر رہی، مویشی منڈی اور حیدرآباد جانے والوں کو کئی گھنٹے تک مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹس کے مطابق سیلابی ریلا گزرنے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کرکے ٹریفک بحال کردی گئی۔
ملیر ندی میں پانی کا بہاؤ کم ہونے پر لنک روڈ ٹریفک بھی کھول دی گئی، کراچی میں آج اور کل بارشوں میں مزید شدت کی پیش گوئی کی گئی ہے۔