سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)ڈی سی او سیالکوٹ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق روزہ داروں کومعیاری اشیائے خورد نوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضلع سیالکوٹ میں 6 سستے رمضان بازار لگائے جائیں گے جن کو آئند ہ2سے 3روز میں فنکشنل کردیا جائے گا۔ یہ بات ڈ ی سی او نے تحصیل پسرور کے قصبہ چونڈہ میں مجوزہ رمضان بازار کی جگہ کا جائزہ کے دوارن کیا ۔ ڈی سی او سیالکوٹ اراضی ریکارڈ سنٹر پسرور کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر سائلین کے مسائل سنیں ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔ بعد ازاں ڈی سی او نے تحصیل سمبڑیال کے دورہ کے دوران ٹی ایچ کیو ہسپتال سمبڑیا ل کادورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی جبکہ سروس سنٹر سمبڑیال میں سائلین کے مسائل سنیں۔