• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز الدین صدیقی کی اہلیہ پر لاکھوں روپے کی کرپشن کا الزام

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے مشہور و معروف اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ پر لاکھوں روپے کی کرپشن کا الزام،تفصیلات کے مطابق بولی وڈ کے مشہور اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی مشکل میں پھنستی نظر آرہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق عالیہ صدیقی پر 31 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر مالی فراڈ کا الزام لگا ہے۔ اس معاملے میں عالیہ صدیقی کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کرائی گئی ہے۔میڈیا کے مطابق ہندی سینما کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی پر اس فراڈ کے الزام کی تصدیق ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ کے پروڈکشن ہاؤس ہولی کا میں بطور کریٹیو اور کو۔پروڈیوسر کام کرنے والی منجو گڑھوال نے نواز الدین کی اہلیہ پر الزام لگایا ہے۔ منجو کے مطابق انہوں نے عالیہ صدیقی کے اس منصوبے میں بطور پروڈیوسر بہت پیسہ لگایا تھا۔ عالیہ نے جو ذمہ داری مجھے سونپی تھی، میں نے اس پروجیکٹ کے لیے لوگوں کو کاسٹ کیا اور انہیں چیک بھی دیے۔ لیکن آہستہ آہستہ وہ چیک باؤنس ہونے لگے۔ اس دوران عالیہ نے اسے رقم واپس کرنے کا یقین دلایا اور بعد میں وہ اپنی بات سے پلٹ گئی۔

دل لگی سے مزید