سیالکوٹ(نمائندہ جنگ )اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب ملکر تمباکونوشی کے خلاف عملی جہاد کرتے ہوئے نوجوان نسل کو تمباکونوشی کے مہلک نقصانات سے آگاہ کریں تاکہ نوجوان نسل تمباکونوشی کے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکے۔ ان خیالات کااظہار وکلاءبرائے انسانی حقوق پاکستان کے چیئر مین لالہ مبشر بٹ ایڈووکیٹ نےیوم عالمی انسداد تمباکونوشی کے سلسلہ میں ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔