سیالکوٹ( نمائندہ جنگ) دو روز قبل ڈوب کر جاں بحق ہونے والی لڑکی کی نعش تاحال نہیں ملی سکی۔ ستراہ کے محلہ حبیب پورہ کے رہائشی محمد اقبال کی20سالہ بیٹی ربعیہ جو اپنی والدہ کے ساتھ سیر کررہی تھی کہ ہاتھ دھونے کے لئے نہر کے کنارے پر اتری اور پھسل کر نہر میں گر کر ڈوب گئی تھی جسکی نعش کی تلاش دوسرے دن بھی ریسکیوئر تلاش نہیں کرسکے۔