• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو: قربانی کا جانور بھاگتے ہوئے گاڑی سے ٹکرا کر زخمی

کراچی میں قربانی کا جانور بھاگتے ہوئے گاڑی سے ٹکرانے کے بعد زخمی ہوگیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیفنس میں قربانی کے لیے لایا جانے والا جانور سڑک پر بھاگ رہا ہے۔

اسی دوران یہ جانور سامنے سے آتے ہوئے ایک گاڑی سے ٹکرا جاتا ہے، جس کے باعث گاڑی کی ونڈ اسکرین بھی ٹوٹ گئی جبکہ جانور کو بھی معمولی چوٹیں آئیں، تاہم ڈرائیور کی جانب سے فوری طور پر بریک لگانے کے باعث کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا۔

قومی خبریں سے مزید