• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری ، رشتے کے تنازع پر جلائی گئی لڑکی دم توڑ گئی

Murree Burnt Girl Succumbed
رشتے کے تنازع پر مری میں جلائی گئی لڑکی ماریہ کئی گھنٹے موت و حیات کی کشمکش میں گزارنے کے بعد اسپتال میںچل بسی۔ اہل خانہ نے اسلام آباد کےپمز اسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی۔

مری کے نواحی علاقے دیول میں رشتے کے تنازع پر نوجوان لڑکی ماریہ کو گزشتہ روز جلا یا گیا تھا جس کے بعد ماریہ کوتشویشناک حالت میں اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کیا گیا مگر ڈاکٹرز کی کوششوں کے باوجود وہ آج صبح زندگی کی بازی ہار گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی۔

مقتولہ نے مرنے سے پہلے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا تھا جس میں اس نے بتایا تھا کہ ماسٹر شوکت کے شادی شدہ لڑکے کا رشتہ ٹھکرانا اس کا قصور ٹھہرا تھا۔

واقعے کے وقت والدین قریبی گاؤں میں ایک جنازے پر تھے اور وہ اپنی 6 سالہ چھوٹی بہن کے ساتھ گھر پر موجود تھی کہ ماسٹر شوکت اپنے ساتھیوں کے ساتھ گھر میں داخل ہوا اور اسے مارا پیٹا ، پھر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ۔

پولیس کے مطابق ماریہ نے اپنے بیان میں 2 ملزمان شوکت اور ارشد کو نامزد کیا تھا جبکہ وہ باقی 3 ملزمان کو نہیں جانتی تھی ۔

اسپتال لائے جانے کے بعد ڈاکٹرز نے بتادیا تھاکہ ماریہ کا جسم 85 فیصد جل چکا ہےاور اب اسے کوئی معجزہ ہی بچا سکتا ہے۔
تازہ ترین