نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی صوبے گجرات میں فعال جعلساز گرفتاری سے قبل تک آئی پی ایل کا ڈرامہ رچا کر روسیوں سےلاکھوں روپے ٹھگ چکے تھے۔ یہ گروہ چند سو روپے یومیہ کے عوض مزدوروں کو کرکٹر، امپائر اور کامنٹیٹر بنا کر پیش کر رہا تھا۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کی احمد آباد پولیس نے ایک ایسے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جو آئی پی ایل جیسی ایک کرکٹ لیگ کو یو ٹیوب پر نشر کر رہا تھا۔