• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ روبینہ قریشی انتقال کر گئیں

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستانی فلموں کے مایہ ناز اداکار مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ معروف، سینئر گلوکارہ روبینہ قریشی کراچی میں انتقال کر گئیں۔

گلوکارہ روبینہ قریشی کے انتقال کی تصدیق اُن کے اہلِ خانہ نے کی جبکہ اُن کی نمازِ جنازہ عصر کی نماز کے بعد عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار پر ہوگی اور تدفین بھی وہیں ہوگی۔

روبینہ قریشی کی عمر 81 برس تھی اور وہ طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھیں۔

اداکار مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ روبینہ کا اصل نام عائشہ قریشی تھا۔

وہ 1940ء میں حیدرآباد میں پیدا ہوئیں، انہوں نے سندھی کے علاوہ اردو، پنجابی اور سرائیکی گیت بھی گائے۔

اداکار مصطفیٰ قریشی سے شادی کے بعد روبینہ قریشی 1970ء میں لاہور منتقل ہو گئیں۔

روبینہ قریشی نے سندھ یونیورسٹی سے مسلم ہسٹری میں ماسٹرز کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید