اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی لیگ کے رواں سال کے انعقاد پر کوئی کالے بادل نہیں چھائے قومی کھیل کی ترقی اور پلیئرز کو روز گار دلوانے کیلئے وزیر اعظم آفس سے حکم نامہ جاری کروانے کیلئے کوشاں ہیں ہاکی کی ترقی کیلئے اسٹیٹ آف آرٹ ہاکی اکیڈمی قائم کرینگے، کسی باصلاحیت کھلاڑی کا حق نہیں مارنے دیا جائیگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فیڈریشن کی تمام توجہ جونیئر کھلاڑیوں پر مرکوز ہے، کوشش ہے کہ ہاکی کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع میسرہوں۔