کراچی(اسٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چو ہد ری نثا ر نے نواز شریف کی بیما ری کا فا ئد ہ اٹھا تے ہو ئے وزیراعظم بننے کا منصو بہ بنا یا ، مری میں ٹیچر کو زندہ جلانے والے ہجوم کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں ، ملز ما ن کو عبرتناک سزا دی جائے،چوہدری نثار نے نواز شریف کی بیماری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خود وزیر اعظم بننے کا منصوبہ بنایا، جو ناکام ہوگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیر اعظم بننے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکا، وزیر اعظم بننے کے لیے ان کی مہم ناکام ہونے کے اب وہ جھنجھلا گئے ہیں، چوہدری نثار کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کی بیماری سے فائدہ اٹھانے کی یہ بہت بری شکل ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا گزشتہ روز لندن کے ایک اسپتال میں دل کا آپریشن ہوا ہے اور وہ اس وقت بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ ان کی جگہ وزیرخزانہ اسحاق ڈارحکومتی معاملات چلا رہے ہی، علا وہ از یں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مری میں ایک خاتون ٹیچر پر وحشیانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت پنجاب اور اس کے وزیر اعلیٰ جان بوجھ کر صوبے میں خواتین کے خلاف جاری ظلم کو نظر انداز کر رہے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق مری میں ایک ہجوم نے ایک خاتون ٹیچر ماریہ کے گھر میں گھس کر ان پر پیٹرول چھڑکر انہیں زندہ جلا دیا، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب میں غیر موثر قانو ن سا زی کی وجہ سے اس طرح کا ظلم بڑ ھ گیا ہے، وزیر اعلیٰ اور ان کی کابینہ صرف دکھاوے کر ر ہے ہیں جیسے یہ خواتین کسی اور دنیا میں بستی ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے یاد دلایا کہ گذشتہ ماہ بھی ایبٹ آباد میں جرگے کے فیصلے کے بعدایک معصوم لڑکی کو تشدد کرنے کے بعد سوزوکی وین میں باند ھ کر آگ لگا دی گئی لیکن حکومت صرف کمیٹیاں بنانے میں مصروف ہے اور سطحی اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ معصوم خواتین پر خوفناک تشدد کا سلسلہ جاری ہے،پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں خواتین کے ساتھ یہ ظلم انتہائی قابل مذمت ہے، پاکستان پیپلزپارٹی اس طرح کے عوامل کبھی برداشت نہیں کرے گی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ مری میں ٹیچر کو زندہ جلانے والے ہجوم کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں اور ان میں سے ایک ایک کو عبرتناک سزا دی جائے اور مستقبل میں ایسے مظالم کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔