• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: ڈاکٹر مصلح الدّین

صفحات: 478، قیمت: 995 روپے

ناشر: شمع بُک ایجینسی، نوید اسکوائر، اردو بازار،کراچی۔

خلفائے راشدینؓ یعنی حضرت ابو بکر صدیقؓ، حضرت عُمر فاروقؓ ، حضرت عثمان غنیؓ اور حضرت علی المرتضیٰ ؓ علم و فضل، حکمت و تدبّر اور ہدایت و رہنمائی کے وہ مینارۂ نور ہیں، جن کی تربیت براہِ راست نبی کریم ﷺ نے فرمائی۔اُنھوں نے اپنی حکومت قانون کی پابندی، انصاف، برابری اور احتساب کے جامع نظام پر قائم کی، یہی وجہ ہے کہ خلفائے راشدینؓ کے دورِ حکومت کو نہ صرف مسلم تاریخ میں، بلکہ عالمی طور پر بھی مثالی اور قابلِ تقلید قرار دیا جاتا ہے۔

زیرِ تبصرہ کتاب میں اِنہی خلفائے راشدینؓ کے بہت سے فیصلے جمع کیے گئے ہیں،جن کے مطالعے سے پتا چلتا ہے کہ وہ قانون کی پابندی اور انصاف کی فراہمی کو کس قدر اہمیت دیا کرتے تھے۔ مصنّف یا پبلشر کی جانب سے ایسی کوئی تحریر یا نوٹ کتاب میں شامل نہیں، جس سے پتا چل سکے کہ یہ طبع زاد کتاب ہے یا کسی اور زبان سے اردو میں ترجمہ کی گئی ہے۔جب کہ مصنّف کا تعارف دینے سے بھی گریز کیا گیا ہے۔