• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کی نازیبا تصاویر، ویڈیوز رکھنے پر سوشل میڈیا انفلوئنسر کو گرل فرینڈ نے پکڑوا دیا

فوٹوز: امریکی میڈیا
فوٹوز: امریکی میڈیا 

امریکا میں بیوٹی کانٹینٹ بنانے والے سوشل میڈیا انفلوئنسر کو بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز رکھنے پر اس کی گرل فرینڈ نے گرفتار کروادیا۔

فلوریڈا حکام کے مطابق 18 سالہ میسن ہل کی سابقہ گرل فرینڈ نے 30 اپریل کو اس کے موبائل فون میں کم عمر لڑکیوں کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز دیکھیں، جن میں بعض بچوں کی عمریں صرف 8 سال تھیں۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق لڑکی نے میسن ہل کے سوتے ہوئے اس کا فون چیک کیا کیونکہ اسے شبہ تھا کہ وہ اسے دھوکا دے رہا ہے۔ فون میں موجود ٹیلیگرام پیغامات دیکھنے کے بعد اس نے پولیس کو اطلاع دی۔

سراسوٹا کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق تحقیقات کے دوران ایسے ویب لنکس اور پیغامات بھی ملے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد حاصل کرنے اور اس کی ادائیگی کے بارے میں گفتگو کررہا تھا۔

حکام کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے 8 سے 15 سال کی عمر کی بچیوں کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئیں۔

میسن ہل نے مبینہ طور پر تفتیش کاروں کو بتایا کہ اس نے ٹیلیگرام کے ذریعے یہ مواد اس لیے حاصل کیا کیونکہ وہ ’کچھ نیا آزمانا‘ چاہتا تھا۔

ملزم ٹک ٹاک پر تقریباً ساڑھے 3 لاکھ فالوورز رکھتا ہے اور ’لُکس میکسنگ‘ سے متعلق ویڈیوز بناتا تھا، جس میں نوجوان اپنی ظاہری شخصیت بہتر بنانے کے لیے مختلف طریقے اپناتے ہیں۔

حکام کے مطابق میسن ہل پر بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد رکھنے کے 15 مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔ عدالت نے اس کی ضمانت 1 لاکھ 12 ہزار 500 ڈالر مقرر کی ہے، جبکہ ضمانت پر رہائی کی صورت میں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید