پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی۔
لندن میں ہونے والے نواز شریف کی زیر قیادت اجلاس میں اسحاق ڈار، محسن نواز رانجھا، انوشہ رحمان اور سعود مجید نے شرکت کی، جبکہ پاکستان سے بھی مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت اس اجلاس میں شریک تھی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ضمنی انتخابات میں ناکامی کی بڑی وجہ مہنگائی اور سخت فیصلوں کو قرار دیا گیا۔
اجلاس میں یہ بات بھی کی گئی کہ ضمنی انتخابات میں پارٹی رہنماؤں کو نظرانداز کرنا بھی شکست کی وجہ بنی۔