• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی توسیع کی زیر صدارت لاہور ڈویژن کے انتظامی و تکنیکی امور بارے اجلاس

لاہور(خبرنگار) ڈائریکٹر جنرل (توسیع) ڈاکٹر احتشام الحق کی زیر صدارت لاہور ڈویژن کے انتظامی و تکنیکی امور بارے اجلاس ہوا۔ ڈائریکٹر لائیوسٹاک لاہور ڈویژن ڈاکٹر محمد نعیم نے ڈائریکٹر جنرل کو لاہور ڈویژن میں جاری حفاظتی ٹیکہ جات مہم ، فلڈ سیکٹرز اور محکمانہ سرگرمیوں بارے بریفنگ دی۔ اجلاس میں سیلاب کے خطرات سے نمٹنے کیلئے محکمانہ تیاری اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ سالانہ ترقیاتی سکیموں بارے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل (توسیع)ڈاکٹر احتشام الحق کا کہنا تھا کہ بارشوں اور برسات کے موسم میں مویشی پال کسانوں کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھی جارہی نیز ہائی رسک علاقوں میں حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کے ساتھ ساتھ جانوروں کی دیکھ بھال بارے موثر آگاہی مہم بھی بھرپور طریقہ سے چلائی جا رہی ہے۔
لاہور سے مزید