• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والڈ سٹی کے زیراہتمام روایتی کھیلوں کاانعقاد

لاہور(خصوصی رپورٹر)والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے شاہدرہ کمپلیکس میں ’’کھیڈاں لاہور دیاں ‘‘ کے عنوان سے مختلف روایتی کھیلوں کاانعقاد کیا ۔ تقریباً 300 افراد شاہدرہ کمپلیکس میں اس سرگرمی میں شرکت کے لیے جمع ہوئے۔ لٹو، پٹھو گول گرم، رسا کشی، کبڈی، روایتی گڈہ گڈہ کی شادی، بندر کلا اور دیگر روایتی کھیل کھیلے گئے جو لاہور کے ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ لاہور کے مختلف سکولوں سے آنے والے طلبہ اور بچوں نے اس تقریب میں حصہ لیا۔ بچہ پارٹی کپڑوں کےبرانڈ نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔ لوگوں نے اس تقریب کے بارے میں مثبت رائے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں ثقافتی کھیلوں کے ساتھ ساتھ صحت کو بھی فروغ دینے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ وہ اس بات پر بھی خوش تھے کہ وہ روایتی کھیل جو ماضی میں لاہور میں کھیلے جاتے تھے، دوبارہ کھیلے جا رہے ہیں۔ثمینہ فاضل، ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا اور مارکیٹنگ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی، نے کہا، "روایتی کھیلوں کی تاریخی اہمیت کو تسلیم کرنا کسی بھی خطے کے ثقافتی ورثے کی گہرائی کو سمجھنے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔
لاہور سے مزید